مزید خبریں

ٹنڈو جام،پیپلزپارٹی میں بلدیاتی امیدواروں پر اختلافات

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی میں بلدیاتی امیدوارں پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے راول شرجیل نے امیدواروں کی فہرست کو غیر حتمی قرار دے دیا ،یوسی 58 پر پیپلزپارٹی کا چیئرمین اور وائس چیئرمین بنا مقابلے کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ٹنڈوجام یوسی 66 کا چیئرمین نعیم میمن اور وائس چیئرمین میر خان محمد نامزد کیا تھا اب اس میں تبدیلی کرکے نعیم میمن کو اورنگزیب بھٹو کو چیئر مین نامزد کیا ہے جبکہ وائس چیئر مین میر خان محمد تالپور کو ہی نامزد کیا ہے جب نعیم میمن نے اپنا آزاد گروپ بنایا ہے جس کے چیئرمین خود اور وائس چیئرمین نویدراجپوت کو رکھا ہے جبکہ ٹنڈوجام کے سابق ناظم رائو اصغر جو پہلے پیپلز پارٹی کے مضبوط رہنما سمجھے جاتے تھے ۔انہوں نے بھی پیپلز پارٹی کے مقابلے میں اپنا پینل اتارا ہے جس میں ناظم رائو اکرام اور وائس چیئرمین نواب فرمان کو رکھا ہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے شہر کی اس اہم یوسی65 میں بہت زیادہ پیپلز پارٹی میں اختلافات کے بعد اسے آزاد چھوڑ دیا جس کے بعد متحدہ کے سابق کونسلر رائو عمران نے پیپلزپارٹی کے میر صوبدار کے ساتھ آزاد پینل بنا لیا ہے جو اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے نامزد کر دہ پینل غیور احمد چیئرمین اور میر صوبدار پر مشتمل تھا۔اس یوسی میں چار آزاد پینل ایک دوسرے کا مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ ایک اور پینل جس کے چیئرمین دانش قائم خانی اور وائس چیئرمین مسرت قائم خانی سامنے آئیں ہیں جبکہ یوسی 58 میں چیئر مین حاجی غلام علی گوپانگ اور وائس چیئرمین میر شیر محمد تالپور کے سامنے سے رئیس محب خان مری اور ریئس ایوب مگسی نے ہاتھ اٹھانے کا اعلان کر دیا جس کے بعد اس یوسی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بنا مقابلہ کامیاب ہو گئے الیکشن لڑنے والے سیاسی رہنمائوں کی اس وقت رات کی نیندیں ختم ہو چکیں ہیں اور وہ توڑ جوڑ کی سیاست میں لگے ہوئے۔ ٹنڈوجام میونسپل کارپورشن کی حلقہ بندی اس حساب سے کی گئی ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے بہت زیادہ محنت اور سرمائے کی ضرورت ہے جبکہ جن یوسی سے سیٹ نکل سکتی ہے وہاں پر تین تین چار چار پینل آنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے جب کہ راول شرجیل صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے صاحزادے نے کہا ہے کہ بلدیاتی اُمیدواروں کی لسٹ کو ابھی حمتی شکل نہیں دی گئی ہے اس پر ابھی اختلاف موجود ہے بلدیاتی الیکشن میں زیادہ تر شخصیات اور برادریوں کی اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا جس کا نشان تیر ہو گا وہ ہی پارٹی کا ٹکٹ رکھنے والا اُمیدوار ہو گا۔