مزید خبریں

سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی کی تجویز

لاہور (آن لائن) حکومت نے وفاقی اور صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام محکموں کے سیکرٹریز اپنے محکموں سے متعلق بجلی بچت کا پلان دیں گے‘ گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے دوران ڈیوٹی3 گھنٹے اے سی بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گریڈ ایک سے18 تک دفاتر میں اے سی کے استعمال پر مکمل پابندی بھی زیر غور ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بجلی کی 30 فیصد ماہانہ بچت یقینی بنانا ہے۔