مزید خبریں

افغانستان میں بم دھماکا، 2افراد جاں بحق‘ 28 زخمی

کابل (اے پی پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلعی بازار کے قریب بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق اورصحت کے صوبائی عہدیدار سمیت 28افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی سربراہ غنی خیل مولوی صدیق اللہ نے بتایا کہ یہ بم دھماکا پیر کی صبح ضلع غنی خیل کے بازار کے قریب اس وقت ہوا جب ضلعی ہسپتال کے چیئرمین ہجرت اللہ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اور چیئرمین ضلعی ہسپتال ہجرت اللہ سمیت 28افراد زخمی ہو گئے۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔