مزید خبریں

حکم امتناع سے متعلق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی استدعا مسترد

لاہور (نمائندہ جسارت)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھرری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات کم کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پرویز الٰہی کے وکلاء کی جانب سے فوری طور پر آرڈیننس پر عملدآمد روکنے کے حوالہ سے حکم امتناع جاری کرنے کی استدعامسترد کردی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے24جون کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔