مزید خبریں

اساتذہ کی عمران خان کے گھر داخل ہونے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنا دینے والے خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ مظاہرین نے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ، تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری، اعجاز چودھری اور اسدعمر کی گاڑیاں روک لیں۔اساتذہ نے تحریک انصاف کے خلاف نعرے لگائے ،تاہم شیریں مزاری اورخالد خورشید کو واپس لوٹنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواکے اساتذہ نے نوکریاں مستقل کرنے ،تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کر رکھا تھا اور وہ 2 روز سے بنی گالہ میں دھرنادیے ہوئے تھے، تاہم پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سے تحریری معاہدے کے بعد اساتذہ نے دھرنا ختم کر دیا۔ اساتذہ کاوفد آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان سے ملاقات کرے گا۔