مزید خبریں

سبی اورکچھی میں شدید گرمی کے باعث12افرادبے ہوش

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع سبی اور کچھی میں سورج آگ برسانے لگا ، شدید گرم موسم میں لو لگنے سے12افراد بے ہوش ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، گرم موسم کے باعث لو لگنے سے چاکر روڈ پر ایک بچہ بیہوش ہوگیا جبکہ ساقی چوک پر گرمی کے باعث ایک خاتون بیہوش ہوگئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر2خواتین سمیت 6 افراد کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز لایا گیاجہاں طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا۔کچھی میں بھی ہیٹ اسٹروک سے متاثر خاتون سمیت6 افرادکواسپتال لایا گیا۔