مزید خبریں

بلوچستان اسمبلی کابجٹ اجلاس تیسری بارموخر

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس تیسری بار مؤخر ہوگیا ،تاخیر کی وجوہات کا اندرونی احوال یہ ہے کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکومتی اراکین میں شدید اختلافات ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑ سمیت کئی وزرا زیادہ ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کررہے ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک میں قدوس بزنجو کی حمایت کرنے والی اپوزیشن جماعتیں بھی زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شامل کرانے کے لیے دبائو ڈال رہی ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کے ایڈجسٹمنٹ میں ناکامی کے بعد20 جون کو ہونے والا بجٹ اجلاس تیسری بار مؤخر کیا گیا۔ اب اجلاس 21جون کو ہوگا۔ اس سے پہلے 17جون کو بجٹ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔