مزید خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 5نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج( منگل کو) طلب کرلیا ہے ، اجلاس کا 5نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سکوک بانڈ کے اجراء کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ‘سکوک بانڈز قانونی رکاوٹ کے بغیر اداروں کے عوض جاری ہونگے ۔ کابینہ کو جی ایس پی پلس سٹیٹس سے متعلق بریفنگ دی جائیگی ٹریڈ آرگنایزیشن ایکٹ کے تحت اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق ایجنڈا بھی شامل ہے جبکہ کورونا سے بچاؤ کے انجکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔