مزید خبریں

مختلف شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ

اسلام آباد (آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگیا، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے، 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبہ سندھ میں مثبت کیسز کی شرح مجموعی طور پر 5 فیصد ہوگئی ہے، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.08 اور حیدرآباد میں 16.67 ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں شرح 2.27 فیصد جبکہ لاہور میں ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ میر پور آزاد کشمیر میں5.26، مردان میں 3.39 اور ایبٹ آباد میں 1.2 فیصد رہی۔