مزید خبریں

سری لنکا، فوج کی پیٹرول پمپ پر فسادیوں پر فائرنگ، 4 شہری‘ 3 اہلکار زخمی

کولمبو (صباح نیوز) بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں فوج نے ایک پیٹرول پمپ پر فسادات کرنے والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 شہری اور 3 فوجی زخمی ہوگئے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ وسوومادو میں ایک پیٹرول پمپ پر ایندھن کے حصول میں مشکلات کے پیش نظر لوگ مشتعل ہوگئے اور محافذ کے ٹھکانے پر پتھرائو کیا۔