مزید خبریں

گرے لسٹ سے نکلنے سے برآمدات و معیشت مستحکم ہوگی، کائرہ

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے وزیر خارجہ بلاول کی دانشمندانہ ڈپلومیسی کی بدولت مشکل ترین معاشی حالات میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے سے ملکی برآمدات اور معیشت پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اتوارکے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میںان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا کیا گیا تھا، وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے دنیا کی نظریں دوبارہ پاکستان کی طرف متوجہ کرلی ہیں۔