مزید خبریں

حکومت کو عوامی حمایت حاصل نہیں، حماد اظہر

لاہور (آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے،حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں‘ ن لیگ کے لوٹے امیدوار نذیر چوہان نے گزشتہ رات حلقہ پی پی 167کے مرکزی دفتر پر حملہ کر کے کارکنوں کو زخمی کیاتھا۔انہوں نے یاسمین راشد اور شبیر گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد غیرقانونی طور پر دفتر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ہمارے پاس وڈیو موجود ہے، میڈیا سے شیئر کریں گے۔، ہم نے درخواست دے دی ہے لیکن ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہورہی، حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں، یہ ہوا کا جھونکا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے، ہمارے لوگوں کو تنگ اور ہراساں کیا جائے، پنجاب کی 20 سیٹیں خود بتادیں گی کہ اصل حکومت کس کی تھی۔