مزید خبریں

جنسی تشدد انتہائی گھناؤنا جرم،عالمی برادری ؎ متاثرین کو تحفظ فراہم کرے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ جنسی تشدد ایک انتہائی گھنائونے جرائم میں سے ایک ہے ،یہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین دونوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ، بین الاقوامی برادری پر یہ فرض ہے کہ وہ جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی مفادات سے بالاتر ہو کر متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے اور جنسی تشدد کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرانے میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے ساتھ اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔