مزید خبریں

بھارت مسلم دشمنی میں ہر حد پار کرچکا ،سالک حسین

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بھارت مسلم دشمنی میں ہر حد پار کرچکا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والا بھارت اب ہندو راشٹر میں تبدیل ہوچکا ہے جہاں 200 ملین مسلمانوں کی جان و مال محفوظ نہیں۔ مودی کی سرپرستی میں تمام ریاستی ادارے مسلمان شہریوں پر زمین تنگ کرچکے ہیں۔ان خیالات کااظہار چودھری سالک حسین نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا تھاکہ ان حالات کے باوجود عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اگر آج عالمی ادارے ان مظالم کا نوٹس نہیں لیتے تو بھارت میں ایک بڑا سانحہ جنم لینے کے قریب ہے۔ پاکستان عالمی اداروں کی توجہ بارہا اس جانب مبذول کروا چکا ہے، اب وقت ہے کہ عالمی ادارے ان مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔