مزید خبریں

تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے دلائل مکمل کرنے کے بعدآج درخواست گزار اکبر ایس بابر کے ووکلا اپنے دلائل کا آغاز کریں گے اور امکان ہے کہ دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔