مزید خبریں

تحریک انصاف نے فیٹف پر کچھ نہیں کیا، رانا ثنا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا، ان
کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے، عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔