مزید خبریں

نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کے مشترکہ اجلاس منعقدہ بلوچ لیبر ہال لاہور میں مزدور رہنمائوں محمد یعقوب، شوکت علی چودھری، الطاف حسین بلوچ، حنیف رامے، نذیر شہزاد، زبیر وارثی اور محمد عثمان گجر نے ہندوستان کے انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے ہمارے پیارے نبی کریمؐ کی شان میں کی جانے والی گستاخی کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہمارے پیارے نبیؐ صرف مسلمانوں کے لیے ہی رحمت بن کر دنیا میں تشریف نہیں لائے۔ وہ پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت لے کر اس دنیا میں تشریف لائے۔ان کی شان میں گستاخی کرنے والے قابل مذمت ہیں۔ مزدور رہنمائوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں جو اضافہ کیا ہے وہ مہنگائی کی مناسبت سے بہت ہی کم ہے۔ تعلیم اور صحت کے اخراجات کو انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔ EOBI کے لاکھوں پنشنرز کی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ مارکیٹ میں بڑھتی ہوِ قیمتوں پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔ مزدور رہنمائوں نے کہا EOBI اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کو ہر صورت مرکز کے کنٹرول میں رہنا چاہیے تاکہ پورے پاکستان کے محنت کشوں کے مفادات کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ مزدور رہنمائوں نے کہا کہ حکومت صنعتی اور زرعی شعبہ کی ترقی کی طرف پوری توجہ دے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں اور ملک کی قومی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔