مزید خبریں

سمر کیمپ کا انعقاد وقت کا بہترین استعمال ہے

نئی نسل کی قائدانہ صلاحیتوں کی تربیت امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے اور موسم گرما کی تعطیلات میں کراچی کے مختلف علاقوں میں سمر کیمپ کا انعقاد وقت کا بہترین استعمال ہے۔ یہ بات نگراں شعبہ اطفال کراچی سنجیدہ فیاض نے حلقہ خواتین کورنگی کے مربین کے تربیتی اجتماع میں گزشتہ دنوں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی رہنمائی کرنے کے لیے سیرت طیبہ ہی ہمارے لیے مثالی نمونہ ہے اور نبی کریمؐکا طریقہ زندگی ہی انسانی فطرت کے مطابق ہیں۔ علاوہ ازیں نائب نگران کراچی شعبہ اطفال عنبرین یعقوب نے بھی اپنی گفتگو میں کہا کہ ثمر کیمپ بچوں کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا اور بچوں کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے مربین کوچاہیے کہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اسلام کے پہلو سے بچوں کو روشناس کرائیں آخر میں نگران شعبہ اطفال ضلع کورنگی تہمینہ اقبال نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی نظامت مریم شفیق نے کی۔