مزید خبریں

نیشنل ریفائنری ۔ حج قرعہ اندازی

نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین (سی،بی،اے) کا ان خوش نصیبوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جن ورکرز کے نام اس سال حج کی سعادت کے لیے قرعہندازی میں نکلے تھے۔ 15 جون کو گلستان جوہر میں تقریب منعقد ہوئی۔عشائیہ میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سندھ ریجن کے جنرل سیکرٹری وقار میمن اور شلم برجر یونین کے جنرل سیکرٹری حمید نے شرکت پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس اجلاس سے جنرل سیکرٹری نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین شاکر محمود صدیقی نے اور وقار میمن نے اپنے مختصر خطاب میں حجاج کو مبارکباد دی اور ہار پہنائے حجاج میں ساجد محمود ملک ، رفیق قائم خانی ، عمیرعارف ، عبدالکریم چانڈیو ، محمد شاہد، محمد عمران شامل تھے۔