مزید خبریں

چوڑی مزدور ایکشن کمیٹی کا مظاہرہ

سندھ سوشل سیکورٹی میں قانونی علاج سے محروم چوڑی انڈسٹری کے مزدوروں نے چوڑی مزدور ایکشن کمیٹی کے چیئرمین رحمت اللہ کی قیادت میں علاج کا کارڈ نہ ملنے پر گزشتہ دنوں اچانک سوشل سیکورٹی حیدر آباد ڈائریکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر محنت سندھ سعید غنی اور کمشنر سوشل سیکورٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدور کو اس کا قانونی حق دلائیں۔ مظاہرے میں مزدور رہنما مجیب الرحمن، اظہر گدی اور چوڑی یونین کے صدر ارشاد عباسی نے بھی شرکت کی۔ سیسی آفیسرز مینجمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین عابد بخاری’ سابق ممبر گورننگ باڈی سیسی/ممبر فاؤنڈیشن عثمان میمن’ممبرز فاؤنڈیشن چودھری رفیق’ عبدالغفور شیخ’ عمران خان’ ریاض رضا اور سید انعام علی نے کہا ہے کہ چوڑی انڈسٹری کے 90 فیصد مزدور سوشل سیکورٹی میں رجسٹر نہیں ہیں جس سے ایک طرف مزدور کا حق ماراجا رہاہے اور دوسری طرف سوشل سیکورٹی انکم کو کروڑوں روپے کا مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کمشنر سوشل سیکورٹی سے اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔