مزید خبریں

نظام تبدیل کیے بغیر مزدور خوش حال نہیں ہو سکتے ، شمس سواتی

نفع بخش روٹ پر خوشحال خان خٹک ،اکبر بگٹی ایکسپریس اور چلتن ایکسپریس کو فوری طور پر بحال کیا جائے ،ورنہ پورے پاکستان کے ریلوے ٹریک جام کردیں گے ،ریلوے بجٹ میں 35 ارب روپے ناکافی ہیں 150 ارب روپے کی گرانٹ دی جائے ، یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدرشمس الرحمن سواتی نے گزشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن پر مزدوروں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ریلوے ٹریک کئی سالوں سے سننان پڑا ہے تمام ٹرینیں بند ہیں یہ نفع بخش ٹریک ہے خوشحال خان خٹک ،اکبر بگٹی اور چلتن ایکسپریس فوری بحال کی جائے جس کا مطالبہ عوام بھی چا ہتی ہے، ریلوے مزدور اورعوام کی ترجمانی کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں ٹرینوں کی بحالی کا مظاہرہ ڈیرہ غازی خان کی عوام اور خصوصاً ریل کے مزدور کی خوشحالی کے لیے ہو گا۔ خوشحالی ٹرین بند کرکے حکومت خوشحالی نہیں لا نا چاہتی پورے ملک میں سات کروڑ مزدور ہیں لیکن سات کروڑ مزدور اکٹھے کیوں نہیں ہوسکتے۔ ہم سات کروڑ مزدوروں کو اکٹھا کر یں گے اور صحیح معنوں میں اسلامی انقلاب برپا کریں گے اور اس اسلامی انقلاب کو نفاذ کرنے کیلئے کوئی جلائو گھیرائو نہیں کرنا، ڈنڈے سوٹے نہیں اٹھا نے بندوق نہیں اٹھانی، قتل و غارت نہیں کر نی بلکہ ایک ووٹ کی پرچی سے آپ مزدوروں نے تبدیلی لانی اور وہ تبدیلی دیانت دار امانت دار مخلص پڑھے لکھے ایماندار قیادت کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگا نی ہے۔اور مزدور اس ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے حقیقی اور اصل نما ئندے جیتیں گے تو وہ اسمبلیوں میں جا کر لکھنے اور اپنی تجوری بھرنے کے بجائے مزدوروں کی بات کریں گے اس لیے کہ آپ اپنے بچوں کے لیے اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے انتخابی نشان ترازو کا انتخاب کر نا ہے۔ مرکزی صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور نے کہا کہ انشا ء اللہ ٹرین جلد بحال کرا کر خیر محمد تونیو اور میں خود انجن پر بیٹھ کر سفر کروں گا اور آپ کو خوشی ہو گی جب ٹرین چلے گی۔ اس طرح خیر محمد تونیو اورصدر ملتان ذون رانا محمد شریف نے بھی ریلوے کی PMپیکیج ملازمین اور TLAملازمین کو مستقل کر نے اور مسائل کرنے کے لیے کہا جبکہ مزدروں کی پنشن گریجویٹی اور دیگر بقایاجات پر بات کی۔ جبکہ جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدرواحد بخش مخلص اور امیر جماعت اسلامی نے بھی پریم یونین اور NLF کی طرف سے مطالبات کی مکمل حمایت کی اور پروفیسر رشید احمد اختر نے کہا کہ جب تک اس ملک میں سرامایہ دار اور وڈیرے اور آفیسر شاہی ختم نہیں اس وقت تک ملک میں تبد یلی نہیں آئے گی اس کے لیے ہمیں جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے اور آئندہ الیکشن میں بھی ساتھ دینا چاہیے اور مزدوروں کے مسائل حل ہو ں گے۔تمام ورکرز قائدین نے خطاب کیا۔ا س موقع جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر رشید احمد اختر ،این ایل ایف کے صوبائی صدرمرز ا محمد عیسیٰ،مرکزی چیف آرگنائزر پریم یونین چوہدری خالد محمود ،ریاض احمد آسی ،محمد ایوب مغل ،امان اللہ سنبل ،رانا لیاقت علی ،طاہرطیب ایڈووکیٹ ،حافظ خرم حْسین ،عبدالجبار،حافظ نعمان نے خطاب کیا۔ اس تقریب میں ڈویژن بھر سے ریلوے مزدروں ،میٹروپولیٹن کارپوریشن ،پی ایچ اے، ضلع کونسل ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی یونینز نے بھرپور شرکت کی۔