مزید خبریں

مزدور برادری سراج الحق کے ٹرین مارچ کی بھرپور حمایت کرے

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کا دورہ ملتان۔ ایپکا پاکستان کے صدر خالد جاوید سنگھیڑا نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا شمس الرحمن سواتی نے ایم ڈی اے یونین (CBA)،باغبان یونین(CBA) کی مجالس عاملہ اور ملتان ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پریم یونین(CBA) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کو مہنگائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں 25،26،27جون کو ہونے والے ٹرین مارچ کا بھرپور استقبال کرنے کی دعوت دی۔ ان اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ مہنگائی سے غریب عوام کا کچومر نکل گیا ہے، جینادوبھر ہو گیا ہے جسم وجان کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہوگیا موجودہ اتحادی حکمرانوں نے مزدوروں، کسانوں کو زندہ درگور کردیا ہے۔ مزدور، کسان اور غریب عوام سراج الحق کے ٹرین مارچ کا ایسا استقبال کریں کہ ظالم حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیں۔ پسے ہوئے درماندہ طبقات پاکستان کی خوشحالی اور اپنی نسلوں کی بقا کے لیے اسلامی انقلاب کا جھنڈا اٹھالیں۔