مزید خبریں

ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں

جوائنٹ ایکشن کمیٹی، ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ایمان صرف لا الہ الا اللہ سے نہیں بلکہ محمد الرسول اللہ سے مکمل ہوتا ہے۔ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں۔ مسلمان محمدؐ کی حرمت پہ ذرہ برابر سمجھوتا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ بھارت میں حکومتی پارٹی کے ترجمانوں نے خاتم النبین حضرت محمد مصطفیؐ کی شان میں گستاخانہ کلمات ادا کیے جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی اور پوری دنیا کے مسلمان اس پہ احتجاج کررہے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور ڈاو یونیورسٹی کے تمام ایمپلائز اپنے پیارے نبی کریمؐ سے بے حد محبت و احترام کرتے ہیں۔