مزید خبریں

کی زرتلافی کے خاتمے کی مذمتNLF

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، سینئر نائب صدر قاسم جمال، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ نے مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے IMFکی احکامات کے مطابق پیٹرول، مصنوعات سمیت بجلی اور دیگر اشیاء ضرورت پر دی جانے والی زر تلافی کے خاتمے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے سونامی کی وارننگ قرار دیا ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ پیٹرول مصنوعات اور بجلی نہ صرف ذاتی زندگی میں اہمیت کی حامل ہے بلکہ ان سے زندگی کا ہر شعبہ جڑا ہوا ہے۔ ان کے نرخوں میں اضافہ ہر چیز کی قیمت بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ یہ کہنا کہ پاکستان میں اس وقت اس خطہ میں سب سے سستا پیٹرول دستیاب ہے، پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اگر دیگر ممالک میں پیٹرول مہنگا ہے تو وہاں پر فی کس آمدنی بھی پاکستان سے کئی گنا زائد ہے۔ پاکستان میں اوسط فی کس آمدنی تقریباً 1800 ڈالر سالانہ ہیں لیکن اس میں مفتاح اسماعیل ، میاں منشاء ، ملک ریاض اور شریف خاندان جیسے ’’غریب ‘‘ لوگ بھی شامل ہیں جن کی آمدنی کروڑوں نہیں اربوں ڈالروں میں ہے ایک غریب آدمی کی آمدنی تو 100ڈالر سالانہ سے بھی کم ہے، اس میں دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ممکن نہیں رہا ہے۔