مزید خبریں

حکمران جماعت نے پولنگ اسٹیشن تبدیل کر دیے، آزاد اُمیدوار

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)حکمران جماعت نے الیکشن سے قبل دھاندلی کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن تبدیل کر دیے ہیں، حکمران جماعت کو اپنی شکست نظر آنے پر اوچھی حرکتوں پر اُتر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹاون کمیٹی میرواہ گورچانی سے آزاد امیدوار شاہد اشرف آرائیں، علی احمد گورچانی، کھیمچند اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی حکومت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایسی جگہ پر پولنگ اسٹیشن بنوائے ہیں جہاں نہ پانی کی سہولت ہے اور نہ واش روم کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کا ماحول خراب کرنے کے لیے مخالف اُمیدوار طرح طرح کی سازشیں کر رہے ہیں اور ہمارے لوگوں پر الزام عائد کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لوگ انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہمارے مخالف اُمیدواروں کو حکومتی مدد حاصل ہے اور سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ایس صورت میں ہم کیسے ان کو دھمکیاں دے سکتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ حکمران جماعت کے امیدوار مخالف امیدواروں کے بینر اور پوسٹرز اتار رہے ہیں ،ہم پرامن لوگ ہیں اور الیکشن ہوتے رہتے ہیں ہم راج برادریوں والے ہیں ہم کوئی بھی ایسی حرکت نہیں کریں گے جس سے کسی کی دل آزاری ہو یا شہر کا امن خراب ہو انھوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شہر کا امن خراب کرنے والے سازشیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔