مزید خبریں

پینشنز میں 5 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے،سردار احمد

سکھر (نمائندہ جسارت)بے تحاشا بڑھتی مہنگائی کی مناسبت سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشنز میں صرف 5 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ یہ بات ممبر آل پاکستان پینشنرز ایسوسی پاکستان سندھ ریجن اور سندھی زبان کے نامور ادیب و مصنف اور سوشل ورکر سردار احمد گڈانی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اسی معاشرے کا حصہ ہیں اور روزانہ بڑھتی مہنگائی سے بری طرح متاثر ہیں۔ سردار احمد گڈانی نے وفاقی حکومت اور خصوصاً وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ سے مطالبہ کیا کہ پی پی نے ہمیشہ غریبوں کی بہتری کی بات کی ہے لہذا ضعیف العمر ریٹائرڈ خواتین و مرد حضرات پینشنرز کی پنشن میں 5 فیصد کے بجائے کم سے کم 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔