مزید خبریں

کھپرو: قوم پرست کارکن کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا مطالبہ

 

کھپرو (نمائندہ جسارت)قوم پرست کارکن وزیر کلہوڑو پر کاٹی گئی مبینہ جھوٹی ایف آئی آر اور فورتھ شیڈول میں نام ڈالے جانے کے خلاف شہید سورھیہ بادشاہ چوک کھپرو پر جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی قیادت آزاد کمبھر اکبر مری عبد النبی مجیب اللہ کمبھر نے کی۔ انہوں نے مطالبہ کہ کہ جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائے وزیر کلہوڑو سے انصاف کیا جائے اور فورتھ شیڈول سے نام نکالا جائے نہیں تو پورے سندھ میں احتجاج کریں گے۔