مزید خبریں

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے ، جماعت اسلامی بدین

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کی جانب سے غریب آباد سے بدین پریس کلب تک پیٹرولیم کی مصنوعات میں بے تحاشا اضافہ ملک میں بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی بیروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں شہریوں سیاسی سماجی علمی ادبی شخصیات نے شرکت ریلی س خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر محمد موسیٰ ملاح نے کہا کہ موجودہ سابق حکمران آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عمل کرکے مہنگائی کا طوفان اور عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں کمر توڑ مہنگائی اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک معاشی وسیاسی بحران کی ضد میںاور عوام دو وقت کی روٹی کے لیے بھی سخت پریشان ہیں انہوں نے کہا عوام پہلے مہنگائی بیروزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اس حکومت نے 20 روز کے دوران ڈیزل پر 119 اور پیٹرول پر 84 روپے سے زائد اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گراکر عوام کی کمر توڑ دی ہے عوام نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر محمد موسیٰ ملاح کہا موجودہ اور سابقہ حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں حکومتیں بار بار تبدیل ہوتی رہتی لیکن اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی تبدیلی صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہے جماعت اسلامی ہی سندھ سمیت ضلع بدین کو بحران سے نکال سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع بدین پورے ضلع میں بلدیاتی انتخابات حصہ لے گی ضلع بھر میں 50 زائد امیدوار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جماعت اسلامی کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کرے گی عوام مختلف حکومتوں کو آزما چکے ہیں اس بار جماعت اسلامی کو آزمائیں اور ترازو کے نشان پر مہر لگائیں۔