مزید خبریں

حب: پولیس مقابلے میں جاں بحق شخص کے لواحقین کی تحقیقات کی درخواست

حب(نمائندہ جسارت)گزشتہ روز سعودی عرب کے رہائشی حاجی محمد مگسی کے لواحقین نے حب گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں حاجی محمد مگسی نامی شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں معطلی و گرفتاری کیلئے لواحقین نے سب انسپکٹر سمیر نفیس، پولیس اہلکار عمران عرف ڈاڈا اور ان کے ساتھوں کے خلاف ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی ایس ایچ او تھانہ حب سٹی عطاء االلہ رونجھو کے پاس ایف آئی آر کے لیے تحریری درخواست جمع کرادی ہے تاحال حاجی محمد مگسی کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کوئی گرفتاری و معطل عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ انکے لواحقین نے کہا کہ قتل ملوث اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ انکے لواحقین نے کہنا تھا کہ ہمارے بندے کو بے گناہ اور ناحق قتل کیا گیا ہے بعد میں انہیں جعلی مقابلہ دے دیا گیا جبکہ ان کے لواحقین حسین مگسی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود ابھی تک میرے بھانجے کے قتل ملوث پولیس اہلکاروں ابھی تک کوئی معطل اور گرفتاری اور تحقیقات عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ پولیس کے بالا افسران سمیت تمام ان باتوں سے باخوبی علم ہے اسکے باوجود بھی غیرذمہ داری مظاہرہ کر رہے ہیں ہمیں انصاف فراہم نہیں کر رہے ہیں ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔