مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: این ٹی ایس پاس اساتذہ کا مظاہرہ

 

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)سال2013 میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرآفر آڈر دیے جانے کے نعرے درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت کامران لیاقت قائم خانی اورفرخ پھٹان سمیت دیگرکررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک سندھ دو قانون چل رہے ہیں 32 مارکس اور 30 مارکس حاصل کرنے والوں کو نوکریاں دی جارہی ہے ،ہم نے 2013 میں این ٹی ایس کا ٹیسٹ پاس کیا تھا ، کئی سالوں سے احتجاج کرتے آرہے ہیں، 2013 میں 90 فیصدتک مارکس بھی حاصل کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو ہماری عمر کی حد بھی ختم ہوتی جارہی ہے سندھ حکومت نے ہمیں نوکریاں دینے کے کئی وعدے کیے لیکن وہ تاحال تک وفا نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو 30 مارکس پر بھی نوکریاں دی جا رہی ہیں ہم نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے 90 مارکس بھی حاصل کیے ہیں پھر بھی کیوں نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں؟ گھروں میں فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں بہت مشکل سے ہم نے ٹیسٹ پاس کیا تھا ہمارا حق بنتا ہے ہمیں فوری آفر آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ ہم اپنے گھر کا گزر بسر بہتر طریقے سے کرسکیں اور سرکاری اداروں میں نوکری حاصل کرنے کے لیے ہماری عمر کی حد بھی ختم ہوتی جارہی ہے اس پہلے ہمیں آفر لیٹر دیے جائیں تاکہ ہم بھی گورنمنٹ اساتذہ بن کر طلبہ و طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آفر آڈر نہیں ملے تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور جلد لائحہ عمل طے کرکے وزیر اعلی سندھ ہائوس کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔