مزید خبریں

ٹنڈو جام: 31 غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کر لیا

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے نزدیک ہوسڑی سے تعلق رکھنے والے تین ہندو خاندان سمیت 31 افراد نے ٹنڈوجام کی دینی شخصیت پیر توصیف بابر جماعتی کے ہاتھوں پر اسلام قبول کر لیا جن کے نام پیر توصیف بابر جماعتی نے تبدیل کرکے غلام مصطفی غلام علی نور فاطمہ کینز فاطمہ نصرت فاطمہ عائشہ خدیجہ سلمی سمیت دیگر رکھے مسلمان ہونے والے غلام مصطفی نے کہا کہ ہم اپنی مرضی سے اسلام کی تعلیمات اور نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ کی وجہ سے مسلمان ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ہم پر اپنی رحمت کے دروازے کھول ہیں جس کی وجہ سے ہم مسلمان ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پیر توصیف بابر جماعتی نے خطاب کرتے ہوئے نو مسلم خاندانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو زبردستی مسلمان نہیں کیا جا سکتا اسلام وہ مہذب ہے جو امن وآتشی کا مہذب ہے اور اس کی تعلیمات کے زریعے پوری دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے انہوں نے جب دنیا نظاموں کو آزماتے آزماتے تھک جائے گی تو اسلامی نظام کی طرف آئے گی اور پوری دنیا میں اسلامی نظام قائم ہو گا تو ہر ایک کو اس حق اور سکون ملے گا۔