مزید خبریں

سکھر: تحریک انصاف کی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف رکشہ ریلی

 

سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف سکھر کی جانب سے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور رکشہ ریلی نکالی گئی،ریلی میں کارکنان سمیت مہنگائی سے پریشان رکشہ ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عمران خان کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی مہنگائی لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی کی قیادت میں انصاف ہاؤس ملٹری روڈ سے پریس کلب تک رکشہ ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور مزدور غریب عوام سب پریشان اور مہنگائی پر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، امپورٹڈ حکومت نے دو ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کردیا ہے،جبکہ رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے، اس مہنگائی میں عوام کا جینال محال ہوچکا ہے، رکشہ ڈرائیورں کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی کے ہم نے رکشے گھروں میں کھڑے کردیے تھے احتجاج کے لیے نکال کر لائے ہیں،بہت پریشان ہیں بجلی جاتی ہے تو آتی نہیں ہم چاہتے ہیں عمران خان کی حکومت آئے تو ہم سکھ کا سانس لیں۔