مزید خبریں

حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس ، کرکٹ اکیڈمی فعال نہ ہوسکی

پشاور(جسارت نیوز) حیات آباد ا سپورٹس کمپلیکس میں واقع کرکٹ گرائونڈ میں کام کی رفتار سست رو ہونے کے باعث کرکٹ اکیڈیمی فعال نہیں ہوسکی اور صرف فزیکل ٹریننگ سے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں لوگوں کو ٹریننگ دی جارہی ہیں پشاور کے پوش علاقے میں واقع حیات آباد ا اسپورٹس کمپلیکس میں واقع کرکٹ اکیڈمی بھی کام کررہی ہیں جہاں پر صرف ایک ٹرینر آنیوالے بچوں کو ٹریننگ دے رہا ہے تاہم کرکٹ گرائونڈ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے کرکٹ اکیڈمی میں نیٹ نہیں لگائے گئے نہ ہی کھلاڑیوں کی باقاعدہ تربیتی سیشن ہوتے ہیں جس کے باعث تربیت کیلئے آنیوالے کھلاڑی اور ان کے والدین شکایت کررہے ہیں.کہ وہ اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کو ادائیگی کرتے ہیں تاہم کرکٹ کی کوچنگ میسر نہیں ، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر حیات آباد ا سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ ایک ٹرینر کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر تربیت دے رہا ہے تاہم چونکہ وہاں پر تعمیراتی کام جارہی ہے اسی وجہ سے نیٹ نہیں لگائے گئے تاہم جیسے ہی کام مکمل ہوتا ہے حیات آباد ا سپورٹس کمپلیکس میں بھی باقاعدہ کرکٹ اکیڈمی کام شروع کردے گی۔