مزید خبریں

ٹی 20بلاسٹ، ڈربی شائر نے یارکشائر کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

لندن(جسارت نیوز)انگلش ٹی 20بلاسٹ میں ڈربی شائر نے یارکشائر کو 6وکٹوں سے ہرا دیا، خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، یارکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے، کپتان ہیری بروک نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، مارک واٹ اور جارج سکریمشا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ڈربی شائر نے 9.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا گیا، مسلسل بارش اور گرائونڈ میں پانی جمع ہونے کے باعث میچ دوبار شروع نہ ہو سکا اور ڈربی شائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6 وکٹوں سے فاتح قرار دیا گیا۔ لیوس ڈو پولی 48 اور کپتان شان مسعود 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔