مزید خبریں

دورہ سری لنکا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 3روز میں متوقع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے 3 روز میں متوقع ہے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)رمیز راجا کی منظوری کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔سری لنکا کرکٹ اگلے 2 روز میں ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا، کیمپ کے لیے قومی کرکٹرز 25جون کو رپورٹ کریں گے ۔