پشاور(جسارت نیوز) تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کے بارے میں معلومات نہ ہونے پر ابھی تک انڈر 21 کے کھلاڑیوں کی فہرست مرتب نہیں ہو سکی اور انہیں ماہانہ وظیفہ جاری نہیں مل سکے گا کیونکہ ابھی تک نہ تو فہرست بنائی جاسکی ہیں بلکہ انڈر 21 کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اکائونٹ بھی نہیں کھولے جاسکے ہیں ذرائع کے مطابق بعض جگہوں پر ایسوسی ایشن نے اپنے ٹرائلز لیے تھے اور مختلف لوگوں کو انڈر 21 کے مقابلوں میں ایڈجسٹ کیا تھا تاہم اس میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کوچ کو نہیں لیاگیا جس کی وجہ سے اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کوچ بھی پریشانی کا شکار ہیں کہ جن ٹرائلز میںانہیں شامل نہیں کیا گیا وہ کس طرح ان ٹرائلز پر دستخط کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک انڈر 21 تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کی فہرست مرتب نہیں ہوسکی۔