مزید خبریں

سعودی عرب کے خلاف افواہوں پر کان نہ دھریں، خالد المعینا

گزشتہ دنوں ٹورنٹومیں این ای ڈی انجینئرزایسوسی ایشن آف کینیڈا (این ای ڈی اے سی) کے اراکین سے اردو میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے معروف سعودی دانشور صحافی خالد المعینا نے تلقین کی کہ سعودی عرب کے خلاف افواہوں پر کان نہ دھریں۔ خالد المعینا جوجامعہ کراچی سے فارغ التحصیل اور ستارہ امتیاز کے حامل ہیں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے بنیادی نظریہ اسلام اورعرب و انسانی حقوق میں سعودی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ہم آج بھی فلسطینی دعویٰ اورریاست کے حامی ہیں۔ البتہ فلسطینی قیادت کو بھی متحد ہونا چاہیے- ا بھی ہندوستانی اہلکاروں کی ہمارے محبوب رسول صلعم پرہزرہ سرائی پر ہندوستان سے حکومت نے سخت احتجاج کیا جس ہر ہندوستان نے ان دونوں گستاخِ رسول کو پارٹی (بی جے پی) سے نکال دیا۔
انھوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کی وجہ کرتیل کی برآمدات میں کمی کے تناظرمیں ہمیںمتبادل اشیاء کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنا، غیرسعودی محنت کشوں کو کم سطح پر لانا، سعودی افرادی قوت کی قابلیت کی ترویج، سیاحوں اور معتمرین کی تعداد میں اضافہ، جی-20 میں سعودی کردار کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے ہمارے تعلقات اسلامی اخوت کے دائمی اصولوں پر قائم ہیں۔ البتہ پاکستان کو زراعت، صنعت، تجارت، تعلیم اور امن وامان کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ تعاون میں اضا فہ ہوسکے۔
خالد المعینا نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی 20 لاکھ سے زیادہ پاکستانی محنت کش موجود ہیں- انھوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنے ملک کا وقار بحال کرنے کے لیے سیاسی تفرقہ سے اجتناب کریں اور ملک کی تعلیمی، ا افرادی قوت اور دوسرے شعبوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی واپس لانےکا انتظام کرنا چاہیے۔ ان کی پاکستانی شہریت بحال کرنی چاہئے۔ انھوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی وزراء اعظم سے درخواست کی کہ اس دیرینہ مسئلہ کے حل پر سنجیدگی سے غور کریں۔ اور انہیں نصف صدی کی کیمپ کی مخدوش زندگی سے نجات دلائیں۔
تقریب کی نظامت انجینئر جاوید انعام نے کی- تلاوت قرآن کریم خالد لطیف جاوید نے کی- خالد المعینا کے لئے تعارفی کلمات کنوینرمجلس محصورین پاکستان انجینئرسید احسان الحق نے ادا کئے۔
معروف مہمانوں میں انٹرنیشنل میمن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد طیب موسانی، مجلس محصورین کے رکن رضوان انور، معروف سماجی و کاروباری شخصیت وسیم حیدر، صحافی راشد حسین، انجینئرزکرامت اللہ، عصمت کمال، حسین حیدر، انجینئرسید اظفرشکیل، پرویزعالم شامل تھے۔
آخر میں وسیم حیدر نے خالد المعینا کو ایسوسی ایسشن کی طرف سے یادگاری تحفہ پیش کیا۔