مزید خبریں

سینئرفوٹو گرافراورکوئٹہ گرل ریسٹورنٹ کے مالک رضا خان انتقال کرگئے

ریاض میں مقیم سینئرفوٹو گرافر اور”کوئٹہ گرل ریسٹورنٹ ریاض” کے مالک رضا خان گزشتہ دنوں طویل علالت اور کینسر کے موذی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد رضائے الہی سے ریاض میں انتقال
فرما گئے۔ یہ خبر انتہائی افسوس اور افسردگی کے ساتھ پڑھی اور سنی گئی۔ مرحوم ریاض میں سماجی خدمات کے حوالے سے بھی گہرے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ وہ گزشہ 40 سال سے ریاض میں بسلسلہء روزگار مقیم تھے۔
مرحوم رضا خان کی میت پیرکوبذریعہ سعودی ایئرلائن ریاض سے کراچی اور پھر ان کے آبائی گاوں کوئٹہ لے جائی جائے گئی۔ ان کی زندگی کی وصیت کے مطابق انھیں کوئٹہ کے آبائی قبرستان می دفن کیا جائے گا۔
میت پاکستان روانگی سے قبل مقامی جامع مسجد میں “نمازہ جنازہ” پڑھائی جائے گی اور اسی روز میت پاکستان کے لئے روانہ ہو جائے گئی۔
مرحوم نے تین بیٹے، ایک بیٹی، ایک بیوہ اور خاندان کے دیگر افراد کو سوگواران میں چھوڑا ہے، مرحوم کی عمر اس وقت 58 سال کے لگ بھگ تھی، اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل بھی عطاء فرمائے۔ (آمین ثم آمین)