مزید خبریں

یوتھ کلب نے چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن شپ جیت لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی اسٹاف ریجنل ہاکی چمپئن شپ کراچی ڈویژن کا فائنل یوتھ ہاکی کلب اور کراچی گلیڈی ایٹر ایچ سی کے درمیان کھیلا گیا۔ پی ایچ ایف کی ہدایت اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تعاون سے کھیلا گیا فائنل اپنے آغاز سے اختتام تک سنسنی خیز لمحات سے بھر پور رہا۔ پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں ملنے والے پلنٹی کارنر سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے یوتھ کلب کے علی آفریدی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی، کراچی گلیڈی ایٹر نے کھیل میں آنے کی بھر پور کوشش کی تاہم دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بارے علی آفریدی کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ فائنل کے اختتام پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف میجر جنرل ریٹائرڈ ستارہ امتیاز ملٹری طارق حلیم سوری نے صوبائی کوآرڈینیٹر برائے ہاکی محکمہ کھیل حکومت سندھ و آرگنائزنگ سیکریٹری حیدر حسین، اولمپیئنز حنیف خان، ناصر علی، رانا محمد شفیق، وسیم فیروز، سمیر حسین، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز ابوذر امراؤ، پرویز اقبال، لئیق لاشاری، اسد قریشی، محمد خالد جونیئر، تسلیم عثمانی، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان, نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ارشاد حیدر، انٹرنیشنل ہاکی کمنٹیٹر ریاض الدین، محسن علی خان، جاوید اقبال، سلیم چینا،سمیت دیگر کے ہمرہ انعامات تقسیم کیے۔ بہترین کھیل پیش کرنے پر چمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر فاتح ٹیم کے عبد الوہاب کو جے ڈی سی کی جانب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل ریٹائرڈ ستارہ امتیاز ملٹری طارق حلیم سوری نے آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے ہاکی کی ڈوبتی نفس پر ہاتھ رکھ کر قومی کھیل کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔