مزید خبریں

پاکستان کے نور زماں ایشین جو نیئر اسکول اسکواش چمپئن بن گئے

کرایا(جسارت نیوز) پاکستان کے نور زماں ایشین جونیئر اسکواش چمپئن بن گئے اس طرح پاکستان کو چمپئن شپ میں واحد گولڈ میڈل بھی مل گیا۔سیکنڈڈ سیڈ نور زماں نے تھائی لینڈ کے شہر کرایا میں منعقدہ چمپئن شپ کے بوائز انڈر 19ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے جوا چم چوہا کو سخت مقابلے کے بعد 3-1سے مات دے کر فتح اپنے نام کی ۔ 18سالہ نور زماں نے 52تک جاری رہنے والے مقابلے میں پہلا گیم11-9سے جیتا، دوسرے گیم میں12-10سے ناکامی کے اور بعد میں انہوں نے اگلے دونوں گیمز میں 11-5اور11-9سے کامیابی پاکر ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔پاکستان نے چار برس کے بعد یہ ٹائٹل حاصل کیا، چمپئن شپ میں شریک پاکستان کے دیگر 7بوائز اور 5 گرلز کھلاڑی پہلے ہی مقابلوں سے باہر ہوگئے تھے۔نور زماں سابق برٹش اسکواش چمپئن قمر زماں کے پوتے ہیں، چمپئن شپ میں بوائز انڈر 13 ایونٹ سم یک وائی ملائیشیانے جیتا جبکہ نک ہلسوار موگن سندرہم (ملائیشیا)بوائز انڈر 15، آکاری مدوکاری (جاپان)بوائز انڈر17، ہیرلن تان (ملائیشیا)گرلز انڈر 13، انہاتھ سنگھ (بھارت)گرلز انڈر15، آکاری ریکاوا گرلز انڈر17اور آئرا ذمان (ملائیشیا) گرلز انڈر 19کی چمپئن بن گئیں۔