مزید خبریں

بینظیر بھٹو فٹبال‘ شاہد میموریل اور گرین بلوچ فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں دونوں سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا‘ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں شاہد میموریل نے مقررہ وقت تک میچ برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر حیدری بلوچ کو3 کے مقابلے میں4گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے سیٹ کنفرم کر لی اس میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی معروف فٹبال شخصیت اسلام الدین خان اور حبیب حسن بلوچ تھے۔ دوسرے سیمی فائنل میں گرین بلوچ ماڑی پور نے ملک اسٹار کو صفر کے مقابلے میں2 گول سے شکست کا داغ لگایا‘ وقفہ تک میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا وقفہ کے بعد66 ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے محمد نسیم اور80 ویں منٹ میں سرفراز علی نے یکے بعد دیگرے 2 گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کے لئے فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ اس میچ کے مہمان خصوصی سابقہ چیئرمین ڈی ایم سی سا?تھ ملک فیاض تھے‘ فائنل آج شاہد میموریل اور گرین بلوچ ماڑی پور کے درمیان5بجے کھیلا جائے گا‘ فائنل میں ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر ٹیم کو50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی ‘ٹاپ اسکورر‘ بہترین گول کیپر کے علاوہ دیگر نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے‘ ان میچز کو نیشنل ریفری عدنان خان اور زاہد قاری نے صادق شاہ‘ جاوید کارلوس اور نذر شباب کی معاونت سے سپروائز کیا‘ میچ کمشنر کے فرائض نواب آفریدی نے انجام دیے۔