مزید خبریں

وزیراعظم سے سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کی ملاقات

لاہور(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے سابق چیئرمین خالد محمود کی ملاقات ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی اور دیگر معاملات پر بھی بات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بیورو کریسی اور کرکٹ کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے لیے نجم سیٹھی، خالد محمود اور ذکا اشرف کے ناموں پر بات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ رمیز راجا ستمبر 2021میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نامز د کیے گئے تھے جب احسان مانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا تھا۔