مزید خبریں

کے پی کے میں کھیلوں کے مقابلوں کا اختتام

پشاور(جسارت نیوز)ٍڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ثقافتی گیمز کے سلسلے میں ہری پور میں روایتی بیل دوڑ، ڈاگ ریبٹ ریس کے مقابلے اختتام کو پہنچ گئے ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس آپریشنزجمشید بلوچ اور ریجنل اسپورٹس آفیسر احمد زمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر فیصل جاوید ، ایڈمن آفیسر محمد ارشاد ، چیف کوچ شفقت ، سلطان بری ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم، سیکرٹری سعید خان ،سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی،ثقافتی گیمز کے سلسلے میں ہری پور میں فائنل میں پنیاں کی ٹیم نے خان پور کو 27 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔