مزید خبریں

حیدرآباد کا میئر پیپلزپارٹی سے ہوگا ،نظام الدین آرائیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں اور پریٹ آباد کی یونین کونسل نمبر8کے چیئرمین کے لیے اُمیدوار اکرام الدین عرف شانی نے علاقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھلیلی پریٹ آباد اور گردونواح کے علاقے مسائل کا گڑھ بنے ہوئے ہیں ، یہاںسے منتخب ہونے والوں نے علاقے کی تعمیروترقی اور علاقے کے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی لیکن اب پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوکر علاقے کے عوام کے مسائل حل کریںگے۔ وہ انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انتخابی میٹنگ میں قریشی برادری ، رنگریز برادری ، ملک برادری اور قاضی برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حیدرآباد میں مقبولیت کے باعث اب یہ وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ حیدرآباد کا میئر بھی اس مرتبہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والا ہوگا اور جس طرح ماضی میں پیپلزپارٹی کے منتخب افراد نے حیدرآباد کے عوام کی خدمت کی اسی طرح اب پھر منتخب ہوکر چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر صحت وصفائی ، سیوریج کے مسائل ، پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد خوبصورت شہر ہوا کرتا تھا لیکن اسے لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا ، کامیاب ہونے والے افرا دنے اس شہر کو اس حد تک خراب کیا کہ اب یہاں چھوٹے چھوٹے مسائل بھی حل نہیں ہوپارہے ہیں۔