مزید خبریں

حیدرآباد:محکمہ زراعت میں گریڈ 18 کے افسر کا 19 میں تقرر ،اربوں کا منصوبہ دے دیا گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت سندھ کے افسران شاہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا محکمہ زراعت کے افسران جونیر آفیسر پر مہربان گریڈ 18 کے شھنیل میمن کو اربوں روپے کے منصوبے سیا پیپ میں گریڈ 19 میں ڈائریکٹر سیا پیپ مقرر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ زراعت کے ملازمین میں ایسے عمل پر مایوس کی لہردوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے کھاتے میں3سال پہلے مستقل ہونے والے گریڈ 18کے افسرپر محکمہ زراعت کے افسران مہربان ہوگئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف کام کرتے 3سال پہلے مستقل ہونے والے گریڈ 18کے افسرکو گریڈ 19 میں ڈائریکٹر کی پوسٹ پرتقرر کیا گیا ہے، عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبے میں شنہیل میمن کو مقرر کیا ہوا ہے ،سندھ کے ایس اینڈ جی ڈی کی جانب سے بھی ٹیفکیشن جاری کرتے گریڈ 18 کے افسرشنہیل میمن کوسپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس محکمہ زراعت نے عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے اربوں روپے کے منصوبے سیا پیپ میں گریڈ 19میں ڈائریکٹر کے عہدے پر مقرر کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بڑے گریڈ میں تقرری سے منع کیا ہوا ہے جبکہ اس عہدے پر اس سے قبل گریڈ 19کے ایک سینئر افسر کو بنا سبب ہٹادیا گیا ، معلوم ہوا ہے کہ شنیل میمن محکمہ زراعت میں 3 سال قبل 2018ء میں مستقل ہوا تھا جبکہ وہ 2006 میں محکمہ زراعت میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوا جس کو گریڈ 18پر ترقی دیتے 2018میں مستقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق شنہیل میمن نے محکمہ زراعت میں مستقلی کی بنیاد پر صرف 3سال کام کیا، ایک بات حیران کن ہے کہ محکمہ زراعت کے بالا افسران شاہی اتنے مہربان کیوں ہیں محکمہ زراعت میں شنہیل میمن سنیارٹی لسٹ میں 55نمبر پر ہیں اس کے باوجود اربوں روپے کے منصوبے میں عدالتی حکم کے برعکس مقرر کیا گیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ ہے کہ واٹر کورس بنانے میں بھی شنہیل میمن نے مبینہ کرپشن کی ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے اس حوالے سے ڈی جی ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ حیدرآباد سے فون پر رابطہ کرنی کی کوشش کی تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی اور نہ ہی میسج کا جواب دیا،ایسے عمل کے خلاف حیدرآباد کے سیاسی و سماجی رہنما ارشد خان ریاض احمد ،عمران خان، سلیم خان سمیت دیگر نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ،گورنر سندھ، چیف سیکرٹری، وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔