مزید خبریں

سکھر :بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی فوج اور رینجرز سے مدد طلب

سکھر (نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، الیکشن کمیشن نے سیکورٹی کے لیے فوج اور رینجرز سے مدد طلب کر لی، ریجنل الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو رینجرز اور فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 26جون پولنگ والے روز سیکورٹی کے لیے رینجرز اور فوج تعینات کی جائے، الیکشن کمیشن نے خط کے متن میں کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیاسی کارکنان کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے، مختلف اُمیدواروں کی جانب سے پولنگ کے دوران ممکنہ طور پر دھاندلی کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں، الیکشن کی شفافیت کے لیے پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔