مزید خبریں

قمبر علی خان: ڈاکولاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

قمبر علی خان(نمائندہ جسارت)ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل نصیرآباد کے گا¶ں چنھڑ میں 6 مسلح ڈاکو¶ں کا ایک گروہ جو جدید اسلحے سے لیس تھے دیہاتی محمد قاسم جتوئی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو ہتھیاروں کے زور پر یرغمال بناکر گھر میں سخت توڑ پھوڑ مچاکر اور الماریوں کے تالے توڑ کر 3 لاکھ روپے نقد رقم ، تین تولہ سونے کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی گھریلو سامان لوٹ کر جائے واردات سے فرار ہوگئے ، جس کے بعد گھر کے اہلخانہ اور دیگر دیہاتیوں نے ضلع قمبر شہدادکوٹ میں سخت بدامنی اورمسلح ڈاکو¶ں کی جانب سے آئے روز لوٹ مار کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے انڈس ہائی وے قمبر نصیرآباد روڈ پر دھرنا دے کر کراچی وحیدرآباد سمیت اندرون سندھ آنے اور جانے والی ٹریفک کے نظام کو معطل کردیا ، اس موقع پر گھر مالک محمد قاسم جتوئی ، فیاض حسین جتوئی اور سجن جتوئی سمیت دیگر نے کہاکہ مسلح ڈاکو¶ں نے ہمارے گھر کی دیوارپھلانگ اسلحے کے زور پر پر دیدار خواتین اور بچوں کو یرغمال بناکرلاکھوں روپے کی لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے لیکن پولیس کوتمام وارداتوں کا علم ہونے کے باوجود وہ مسلح ڈاکو¶ں کے کوئی بھی کارروائی کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں سخت خوف وہراس پایاجاتا ہے اور اب تو شہری اپنے گھرو ں میں بھی ہرگز محفوظ نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ شام ہوتے ہی روڈوں پر مسلح ڈاکو¶ں کی حکومت قائم ہوجاتی اور موٹر سائیکل سوار سمیت کوئی بھی راہگیر مسلح ڈاکو¶ں کی وارداتوں سے محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیاکہ محمد قاسم جتوئی کے گھر میں لوٹ مار مچانے والے تمام ڈاکو¶ں کو فوری گرفتار کرکے تمام لوٹا گیا سامان برآمد کرکے نااہل پولیس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔