مزید خبریں

باڈہ: سگا کی جانب سے مفت علاج کےلیے طبی کیمپ کا انعقاد

باڈہ (نمائندہ جسارت) سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن (سگا) کو 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں سگا شاخ باڈہ کی جانب سے صدر عبدالرزاق سومرو، جنرل سیکرٹری علی اکبر شیخ اور جوائنٹ سیکرٹری آغا نور محمد بلیدی کی موجودگی میں باڈہ شہر کے گودڑا گلی میں ایک روزہ بلڈ پریشر، شگر اور چمڑی کے مختلف امراض کے مفت علاج کے لیے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سگا شاخ صدر عبدالرزاق سومرو کی جانب سے تلاوتِ قرآن پاک کے بعد باقاعدہ کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ ایک روزہ کیمپ میں ڈاکٹر مہر اللہ پنہور، ڈاکٹر یونس ابڑو، ڈاکٹر سعید قادر سومرو، ڈسپنسر عامر کوری، یاسر سومرو اور بابر سومرو نے 600 مریضوں کا چیک اپ کیا جن میں 124 مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔ جبکہ 5 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ اس موقع پر سگا شاخ صدر عبدالرزاق سومرو، جوائنٹ سیکرٹری آغا نور محمد بلیدی اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سگا شاخ تنظیم کو 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سگا شاخ ایک ایسی تنظیم ہے جس نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی مدد کی ہے اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی ایسی مفت کیمپس کا انعقاد کرکے اپنے غریب عوام کو طبی سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔