مزید خبریں

بدین:ٹرانسفارمر خراب، طویل لوڈ شیڈنگ، کاروبارِ زندگی مفلوج

بدین(نمائندہ جسارت) سخت گرمی میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ روزمرہ کا کاروبار زندگی مفلوج اکثر ٹرانسفارمر خراب حیسکو حکام غائب شہریوں اور امتحان دینے والے طلبہ اور طالبات کو سخت پریشانی کا سامنا ، بدین شہر سمیت ضلع بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، سخت گرمی میں روزانہ 12 سے 16 گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ اور بار بار کے تعطل کے علاوہ شہر کے وسط میں بدین پریس کلب کے قریب واقع ٹرانسفامر کیعلاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر خراب ہیں جس کے باعث شہر کی روزمرہ کاروبار اور گھریلو زندگی بھری طرح متاثر ہو رہی ہے، بجلی سے چلنے والے کاروبار سے وابستہ محنت کش طبقہ طویل بجلی کی بندش اور بار بار کے تعطل کی وجہ سے بے روزگاری کا شکار ہو رہا ہے،بدین کے کاروباری طبقہ اور شہریوں نے وزیرعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر بجلی کی جانب سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلان کو عوام کے ساتھ مزاق قرار دیتے ہوئے صرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی اپیل کی ہے جبکہ گیارہوں اور بارہویں جماعت کے سالانہ جاری امتحان کے موقع پر بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے طلباء و طالبات کا حیسکو انتظامیہ سے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔