مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: ریٹائر پولیس افسر کا تحفظ کا مطالبہ

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)ریٹائرڈ پولیس اہلکار علی نواز کیریو نے کہاہے کہ میں پولیس ڈپارٹمنٹ سے ریٹائر ہوں میں نے اپنی زرعی زمین فروخت کرکے ایک پراپرٹی لی تھی جس کا ایگریمنٹ میرے پاس موجود ہے لیکن مجھے اس کی رجسٹری دینے کے بجائے دھمکیاں مل رہی ہیں، تحفظ فراہم کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2019 میں محمد عرف حاجی ولد بادل کیریو سے زرعی زمین دیہہ گھاب میں سودا کیا مجھے اس زمین کاقبضہ مل گیا اور میں نے اپنا گھر بنایا تھا اور میں 2020 سے اس گھر میں رہائش پذیر ہوں معاہدے کے تحت میں نے 9 لاکھ روپے کیش ادا کیے تھے مجھے پوری رقم ڈھائی سال میں پوری کرنی تھی بقایا رقم ادا کرنے کے بعد میں نے کہا کہ مجھے اب رجسٹری کرکے دو تو اس نے رجسٹری کرنے سے انکار کردیا اور مجھے جان سے مارنے دھمکیاں دینے لگا جس کا سول کیس میں نے داخل کیا ہے جو ابھی چل رہا ہے کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی محمد عرف حاجی محمد حسن ماچھی اپنے بیٹوں اور بھائیوں کے ساتھ مل کر میری دوکان پر حملہ کیا اور مجھے جان سے مارنے دیگر ہتھکنڈے استعمال کرنے کی دھمکیاں دی ہیں دکان پر لگے چھپرے توڑ دیے اور جس کی میں نے درخواست ایس ایس پی آفس میں دی ہے میں اپیل کرتا ہوں کہ مجھے اور میری فیملی جس میں صرف میری ایک بیوی ہے میرا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے میری اولاد بھی نہیں ہے ہم 2 ہی افراد گھر میں رہتے ہیں اور مجھے گھر سے باہر جاتے ہوئے بھی ڈرلگا رہتا ہے کہ گھر میں اہلیہ اکیلی ہے میں اپیل کرتا ہوں کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور مجھ غریب کے ساتھ انصاف کیا جائے۔